ممبئی کانگریس میں مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے
کانگریس پارٹی نے اپنے تجربہ کار لیڈر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلی
بھوپندر سنگھ ہڈا کو مقرر کیا ہے۔پارٹی کے نائب صدر
راہل گاندھی نے مسٹر ہڈا کو ممبئی کانگریس کے تنازعہ کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔سینئر لیڈر گروداس کامت نے بتایا کہ مسٹر هڈا 25 جنوری کو ممبئی کانگریس کے مختلف دھڑوں سے ملاقات کرکے ان کی بات سنیں گے۔